پاکستان میں بحیرہ عرب کے ساحلی حصے میں آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔تازہ معلومات ملنے تک اس زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جان ومال کے نقصان
کی کوئی اطلاع نہیں ہے.
امریکی ارضیاتی محکمہ نے بتایا کہ زلزلے کی شدت
ریختر پیمانے پر 6.3 تھی۔محکمے کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان میں بلوچستان صوبے کے تربت شہر سے 90 کلومیٹر دور جنوب میں سمندر سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔